شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 35 سالہ حوالدار پاروش شہید کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%b4%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%db%81%d8%b4%d8%aa/

Comments

Popular posts from this blog

چین سے کورونا ویکسین لانے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا