پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی، 267 روپے کا ہوگیا
![فوٹو: فائل](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-02-28/1199236_9234056_Petrol-Price_updates.jpg)
پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی جارہی ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی جا رہی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے پر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
source https://latestpakistannews.com/%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-5-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%d9%81%db%8c-%d9%84%db%8c%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%8c-267-%d8%b1%d9%88/
Comments
Post a Comment