Posts

دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی: فواد چوہدری

Image
وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں، اگر انہیں باہر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔ نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمائیتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا، کل سے یہ حضرات کہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں،یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہےجس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئ — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 23, 2020 انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، انہیں ہم کیسے بلوائیں۔ وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔ source https://latestpakist...

امریکہ میں پولیس نے 11 گولیاں مار کر ایک اور سیاہ فام شخص کو قتل کردیا۔۔۔ دکھ بھری خبر جانئے

Image
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص قتل ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست لیوزیانا میں 31 سالہ سیاہ فام کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول سیاہ فام شہری کی شناخت ٹریفور ڈپیلیرن کے نام سے ہوئی۔ لیوزیانا پولیس کی جانب سے سیاہ فام شہری کو 11 گولیاں ماری گئیں۔ واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی امریکی سیاہ فام 26 سالہ بریونا ٹیلر سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی تھی۔ جون میں ہی امریکہ پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک ہو گیا تھا جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے نوجوان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا تھا۔ سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا واقعہ امریکہ کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا تھا اور واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اٹلانٹا میں شدید مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں حال ہی میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے مئی میں اس وقت شروع ہوئے جب امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیا پولس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جا...

فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا درخشاں باب ہے: کموڈور اظفر

Image
پاک بحریہ کے کموڈوراظفر ہمایوں کا کہنا ہے کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا درخشاں باب ہے، وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چین میں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈوراظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جہاز ہر قسم کے جدیدٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے امن برقرار رکھنے کی کاوشوں میں بہتری آئے گی اور پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اظفر ہمایوں کا کہنا تھا کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کادرخشاں باب ہے، وبائی صورتحال کےباوجود پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاثبوت ہے۔ خصوصی تقریب میں چائناشپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین ودیگرحکام بھی شریک ہوئے۔ source https://latestpakistannews.com/%d9%81%d8%b1%db%8c%da%af%db%8c%d9%b9-%d8%ac%db%81%d...

ٹک ٹاک کا بڑا معرکہ: امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کی جنگ میں تیزی آگئی

Image
ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکہ میں اپنی ایپ پر پابندی کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صدر ٹرمپ نے7 اگست کو ایک ایگزیکٹیوو آرڈر کے ذریعے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ ہر قسم کی لین دین پر پابندی عائد کی تھی۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو قومی سلامتی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا ہوگی۔ ویڈیو ایپلی کیشن کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور عالمی مارکیٹ کے قوانین کے خلاف ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ایک امریکی کمپنی سے ٹک ٹاک خریدنے سے متعلق ڈیل کررہے ہیں۔ چین کی بائٹ ڈانس نامی کمپنی نے دسمبر 2018 میں ٹک ٹاک کو متعارف کرایا تھا اور اب یہ دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ بن چکی ہے۔ امریکہ میں 2020 کے پہلے تین ماہ میں 315 ملین افراد نے ٹک ٹاک ایپ ڈاون لوڈ کی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چینی قوانین کے تحت وہاں نجی کمپنیوں کو وہاں کی خفیہ ایجنسیوں کیساتھ تعاون کرنا پڑتا ہے جس کے باعث امریکی عوام کی م...

طیارہ گر کر تباہ، ہلاک افراد کی تعداد جان کر خطے میں بے چینی

Image
جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحر الغزل کی جانب اڑان بھرنے والا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے، حادثے میں 4 مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عملے کے تینوں افراد کا تعلق روس جبکہ تمام مسافر مقامی شہری تھے جبکہ حادثے میں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی سوڈان میں مشرقی لیکس ریجنز میں ساؤتھ ویسٹ کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ طیارہ ح...

ویب سیریز سامنے آتے ہی پاکستانی ’چڑیلز‘ کے چرچے

Image
رواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے اگرچہ بولڈ اور تھرلر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔ تاہم اب پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم پر ایک ٹوئٹر صارف نے ’چڑیلز‘ میں پیش کیے جانے والے ایک ’السٹریوشن‘ خاکے کو چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹوئٹر صارف آمنہ طارق نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ’چڑیلز‘ کے آغاز میں دکھائی دینے والا خاکہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ کے بنائے گئے خاکے کی کاپی ہے۔ آمنہ طارق نے دعویٰ کیا کہ چڑیل ویب سیریز کے آغاز میں جس السٹریوشن یعنی خاکے یا تصویر کو دکھایا گیا ہے، وہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کے خاکے کی کاپی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ فرانسیسی آرٹسٹ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اوپینین کے کے لیے ایک خاکہ بنایا تھا، جسے پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم نے کاپی کیا۔ source https://latestpakistannews.com/%d9%88%db%8c%d8%a8-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%86%db%92-%d8%a2%d8%aa%db%92-%db%81%db%8c-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%86%da%91%db%8c%d9%84/

دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی: فواد چوہدری #wanitaxigo

Image