ویب سیریز سامنے آتے ہی پاکستانی ’چڑیلز‘ کے چرچے

چڑیلزکے دنیا بھر میں چرچےرواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے اگرچہ بولڈ اور تھرلر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

تاہم اب پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم پر ایک ٹوئٹر صارف نے ’چڑیلز‘ میں پیش کیے جانے والے ایک ’السٹریوشن‘ خاکے کو چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹوئٹر صارف آمنہ طارق نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ’چڑیلز‘ کے آغاز میں دکھائی دینے والا خاکہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ کے بنائے گئے خاکے کی کاپی ہے۔

آمنہ طارق نے دعویٰ کیا کہ چڑیل ویب سیریز کے آغاز میں جس السٹریوشن یعنی خاکے یا تصویر کو دکھایا گیا ہے، وہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کے خاکے کی کاپی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ فرانسیسی آرٹسٹ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اوپینین کے کے لیے ایک خاکہ بنایا تھا، جسے پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم نے کاپی کیا۔



source https://latestpakistannews.com/%d9%88%db%8c%d8%a8-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%86%db%92-%d8%a2%d8%aa%db%92-%db%81%db%8c-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%86%da%91%db%8c%d9%84/

Comments

Popular posts from this blog

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

عمران خان نیازی ضدی مغرور ہٹ دھرم اور انا پرست ہیں، شہباز شریف