Posts
کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- Get link
- X
- Other Apps
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 72 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق حیات اللّٰہ نامی ایک مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے دبئی جانے کیلئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔ اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دستی سامان کے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ تلاشی کے دوران بیگ سے 57 ہزار 220 آسٹریلوی ڈالر، 350 امریکی ڈالر اور 52 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ جس پر مسافر کو گرفتار کرکے کرنسی ضبط کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی ساڑھے 72 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے ایس ایف کے عملے نے گزشتہ روز بھی کراچی سے دبئی کے مسافر بہن بھائی کے قبضے سے 12 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔ قومی خبریں سے مزید کراچی ...
مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ موخر کردیا، احتجاج دھرنے میں تبدیل #wanitaxigo
- Get link
- X
- Other Apps
مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ موخر کردیا، احتجاج دھرنے میں تبدیل
- Get link
- X
- Other Apps
فوٹو: فائل پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ مؤخر کردیا۔ گورنر ہاؤس سندھ کے قریب فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال نے اسے دھرنے میں بدلنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران بات نہیں مانیں گے یہیں رہیں گے، وہ اکیلے بھی رہ گئے تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔ پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ مؤخر کردیا ہے، ہمیں صرف ادارے نہیں وسائل بھی چاہئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سارے اختیارات اور وسائل وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمع ہوگئے ہیں، وہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ اُن کا ساتھ دیں۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کو ان کی آواز نہیں آرہی تو دروازے پر آکر آواز لگائیں گے اور وہ اکیلے بھی رہ گئے تو یہیں بیٹھیں گے۔ کورونا کی پانچویں لہر کے عروج پر ہوئے اس جلسے میں قائدین، رہنما اور شرکا میں کہیں ماسک کا اہتمام نظر نہیں آیا۔ قومی خبریں سے مزید سراج الحق کے نزدیک پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا یوٹرن کیا؟ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کے صدی کے سب سے بڑے...
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کے وارنٹ گرفتاری جاری
- Get link
- X
- Other Apps
فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ رکن اسمبلی سچانند کے وارنٹ گرفتاری جعلی چیک دینے کے مقدمے میں جاری ہوئے ہیں۔ مقامی عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ کو حکم دیا کہ دیوان سچانند کو آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ تاجر ایوب راجپوت نے سچانند کے خلاف عدم ادائیگی، جھوٹا چیک دینے پر سول، کرمنل کیس داخل کروائے تھے۔ عدالت نے سیکریٹری اسمبلی سندھ اسمبلی کو سچانند کی تنخواہ، و دیگر مراعات بھی روکنے کا حکم دے دیا۔ ایم پی اے سچانند کا کہنا ہے کہ رقم لین دین کے مقدمے میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے اس تنازعے میں کافی رقم ادا کر چکا ہوں، عدالت کے اس فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، معاملے کو مثبت طریقے سے حل کروں گا۔ قومی خبریں سے مزید جاپان سے مسئلہ کشمیر پر اٹھنے والی آواز مؤثر انداز میں سنی جائے گی، بیرسٹر سلطان محمود صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ھے جاپان جی 8 ملک ھے اور یہاں سے مسئلہ کشمیر کے لیے اٹھنے والی آواز کو دنیا بھر میں ...