پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کے وارنٹ گرفتاری جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

رکن اسمبلی سچانند کے وارنٹ گرفتاری جعلی چیک دینے کے مقدمے میں جاری ہوئے ہیں۔

مقامی عدالت نے ایس ایس پی سانگھڑ کو حکم دیا کہ دیوان سچانند کو آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

تاجر ایوب راجپوت نے سچانند کے خلاف عدم ادائیگی، جھوٹا چیک دینے پر سول، کرمنل کیس داخل کروائے تھے۔

عدالت نے سیکریٹری اسمبلی سندھ اسمبلی کو سچانند کی تنخواہ، و دیگر مراعات بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

ایم پی اے سچانند کا کہنا ہے کہ رقم لین دین کے مقدمے میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے اس تنازعے میں کافی رقم ادا کر چکا ہوں، عدالت کے اس فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، معاملے کو مثبت طریقے سے حل کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b1%da%a9%d9%86-%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c-%d8%af%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%86-%d8%b3%da%86%d8%a7%d9%86%d9%86%d8%af-%da%a9/

Comments

Popular posts from this blog

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا