Posts

بلاول نے ایک گھنٹے میں یو این رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلیے، پی پی

Image
فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں یو این رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلیے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق امریکا نے بلاول بھٹو کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے امداد دی۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ورلڈ بینک، اے ڈی بی، ڈبلیو ایچ او، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ چین، ترکیہ، امریکا، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فوری امداد کا اعلان بھی کیا۔ پی پی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یو این رکن ممالک سمیت عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی خبریں سے مزید نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی 3 درخواستوں کی سماعت کل ہوگی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی 3 درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ عالمی برادری متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے پیش پیش، کئی طیارے پاکستان پہنچ گئے عالمی برادری بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے، ترکی س...

نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی 3 درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

Image
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی 3 درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نے اپریل سے جون 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کر رکھی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 14 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک کی دوسری درخواست پر جولائی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ 3 روپے 47 پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ نیپرا بدھ کو جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق آج کےالیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی متفرق درخواست کی سماعت کرے گا۔ قومی خبریں سے مزید بلاول نے ایک گھنٹے میں یو این رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلیے، پی پی پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ...

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا لوئر دیر کا انوکھے انداز میں دورہ

Image
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقے لوئر دیر کا انوکھے انداز میں دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان ہیلی کاپٹر کی پرواز کے دوران سیلاب متاثرین کو دیکھ کر بلندی سے ہی ہاتھ ہلاتے رہے۔ اس دورے کے دوران بلامبٹ میں پارٹی کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، محمود خان کو کارکنوں کے گھیراؤ کے باعث اپنی گاڑی سے اترنا پڑ گیا۔ دوران گفتگو کارکنوں نے وزیراعلیٰ سے شکوہ کیا کہ وہ صبح سے آمد کے منتظر تھے لیکن محمود خان اُن سے ملے بغیر ہی جارہے تھے۔ قومی خبریں سے مزید اسپین کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 3 لاکھ یورو دینے کا اعلان اسپین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں واقع اسپین کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اپیل پراسپین نے پاکستان فلڈ ریسپانس پلان کی مدد کے لیے3 لاکھ یورو تعاون کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، شرجیل میمن سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل ا...