Posts

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ #wanitaxigo

Image

کراچی ڈالمیا میں گاڑی گڑھے میں گرنے کی ویڈیو

Image
کراچی کے علاقے ڈالمیا میں گڑھے میں گاڑی گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی رفتار ایک دم سے تیز ہوئی اور دیوار سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کنارے لگی رکاوٹ کو توڑ کر گڑھے میں جاگری۔ گڑھا عمارت کی بیسمنٹ بنانے کے لیے کھودا گیا تھا۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔ قومی خبریں سے مزید پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، جنرل عاصم منیر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ 2023 میں پاکستان کو استحکام کی طرف لے کر جائینگے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2023 میں 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اجالے کریں گے۔ سال 2022 کیسا رہا؟ الیکشن کمیشن کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری ای سی پی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ایک اور سینیٹ کی 3 نشستوں پر انتخابات کروائے گئے، 2022 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 262 نوٹسز جاری کیے گئے۔ اقتدار میں حصہ وہیں ملتا ہے جہاں طاقت ہوتی ہے، کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے اپنی طاقت کو کھ...

جس کو آنا ہے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، وسیم اختر #wanitaxigo

Image

کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

Image
حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی کے ساتھ تینوں ایئرپورٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کردی۔ ہوابازی اور پی آئی اے کے امور پر اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے، ابتدائی طور پر جناح انٹرنیشنل اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔ انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو چلانے میں معاونت فراہم کریں گے، 20 سے 25 سال کے دورانیہ کی مدت کیلئے انٹرنیشنل آپریٹرز ان ایئرپورٹس کو چلانے میں مدد کریں گے۔ قومی خبریں سے مزید گورنر سندھ نے اپنی جانب سے اقدام کیا ہے، اظہار الحسن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جا...

عمران خان کو 2017 میں این آر او ملا، عون چوہدری

Image
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو 2017 میں این آر او ملا، عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کہ عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے، اس بات کا بھی گواہ ہوں کہ عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے 2017 میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملتے تھے۔ بشریٰ بی بی کے خواب دیکھنے پر عمران خان نے تقریب میں آنے سے منع کردیا، عون چوہدری عون چوہدری نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، فرح گوگی اور احسن گجر کا بتایا تو عمران نے انہیں عہدے سے ہی ہٹا دیا۔ عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے کیلئے بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا۔ جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن آئی تو خود عمران خان نے جسٹس ثاقب نثار کو فون کیا کہ اسے مسترد کردیں اور جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں۔ انہوں نے کہا...