شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہو گئے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے، وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔
اس موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب میں طلب کرکےان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے قوم سے شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہباز شریف کو جلد صحتیاب کرے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہبازشریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور انکی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔
عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف نے 9 تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر میاں شہباز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت اور نیب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی اس وباء میں مبتلا ہوکر اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ میں ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا: شاہ محمود قریشی
11 جون ، 2020
-
مظفر گڑھ: 28 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
11 جون ، 2020
-
ایکٹیمرا انجکشن ہر کورونا مریض کو نہیں لگایا جا سکتا، ترجمان پنجاب حکومت
11 جون ، 2020
-
آئسولیشن میں پیناڈول اور ملٹی وٹامن کا استعمال کیا، ڈاکٹر سعد
11 جون ، 2020
-
کورونا،کوئٹہ جیل کاقیدی شیخ زید اسپتال میں چل بسا
11 جون ، 2020
-
آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
11 جون ، 2020
-
وزیراعظم کی شوگر کمیشن کی سفارشات پر کارروائی کی منظوری
11 جون ، 2020
-
میران شاہ: فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 سیکورٹی اہلکار شہید
11 جون ، 2020
-
کیبل آپریٹرز کا حکومت سے پیمرا کو فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ
10 جون ، 2020
-
پیٹرول بحران کے ذمہ دار ہم نہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز
10 جون ، 2020
-
میر شکیل الرحمٰن آزادی صحافت کی روشن مثال ہیں، مظاہرین
10 جون ، 2020
-
وزارت پٹرولیم کی کمیٹی کا کیماڑی آئل فیلڈ پر چھاپا
10 جون ، 2020
-
وفاقی وزیر غلام سرور خان کا سینیٹررضا ربانی کو جواب
10 جون ، 2020
-
طیارہ حادثہ، رضا ربانی کا تحقیقاتی کمیشن پر تحفظات کا اظہار
10 جون ، 2020
-
طیارہ حادثہ: پائلٹ کو ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کی جاتی رہی، راجا ظفرالحق
10 جون ، 2020
source https://latestpakistannews.com/%d8%b4%db%81%d8%a8%d8%a7%d8%b2-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%d8%a8%da%be%db%8c-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%b4%da%a9%d8%a7%d8%b1-%db%81%d9%88-%da%af%d8%a6%db%92/
Comments
Post a Comment