چین سے کورونا ویکسین لانے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

چین سے کورونا ویکسین لانے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

چین سے کورونا ویکسین لانے والا پاک فضائیہ کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

پاکستان ایئرفورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

x
Advertisement

ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہی دی جائے گی۔

کورونا وائرس ویکسین کی حوالگی کی تقریب آج 2 بجے نورخان ایئربیس پر ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے سفیر نونگ رونگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%da%86%db%8c%d9%86-%d8%b3%db%92-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%d9%88%db%8c%da%a9%d8%b3%db%8c%d9%86-%d9%84%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%b7%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%81-%d9%be%d8%a7/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن