جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد دیا جانے والا بیان مہنگا پڑگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی کی سربراہی جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو کو دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
وزیر اعظم آپ کے بیان سے ناراض ہیں، عامر ڈوگر کا سائرہ بانو کو پیغام

سائرہ بانو سے صحافی نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا پالیسی آئی ہے، جس پر سائرہ بانو نے جواب دیا کہ کنڈی لگا کر رکھیں، برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کردیں۔
واضح رہے کہ جی ڈی اے نے سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کے لیے نامزد کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
source https://latestpakistannews.com/%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b1%da%a9%d9%86-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%81-%d8%a8%d8%a7%d9%86%d9%88-%da%a9/

Comments
Post a Comment