لاہور: پہلا شوہر ہونے کے دعویدار پر دلہن کے بھائیوں کی فائرنگ
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نکاح کی تقریب میں لڑکی کا پہلا شوہر ہونے کا دعوے دار بھی پہنچ گیا، جسے دیکھتے ہی دلہن کے بھائیوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے مدعی شوہر اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے، ’جیو نیوز‘ نے فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی۔
لاہور: دو گروپوں میں فائرنگ، 3افراد زخمی
لاہور کے علاقے شاہ جمال چوک میں دو گروپوں کے درمیان…

نشتر کالونی میں نکاح کی تقریب جاری تھی کہ دلہن کا مدعی شوہر فہیم اپنے ساتھی اور ماں سمیت پہنچ گیا، اسے دیکھتے ہی دلہن کے چاروں بھائی مشتعل ہوگئے، جنہوں نے اسلحہ نکالا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
x
Advertisement
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاروں افراد سرِعام فائرنگ کر رہے ہیں، حملہ آور زخمی فہیم پر تشدد بھی کرتے ہیں، فہیم کی ماں دہائی دیتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی، محلے داروں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے
- حافظ آباد: ناراض بھائی کی بہن کی مہندی میں فائرنگ، دلہن جاں بحق
- نکاح فائرنگ کی ویڈیو وائرل دولہا سمیت تین افراد کو گرفتار
متاثرہ نوجوان فہیم کا کہنا ہے کہ ثناء نے 7 ماہ پہلے اس سے نکاح کیا تھا، چند روز قبل میکے آئی تھی، اب اس کا نکاح پر نکاح کیا جا رہا تھا، لڑکی کا ایک بھائی پولیس ملازم ہے۔
متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
source https://latestpakistannews.com/%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d9%be%db%81%d9%84%d8%a7-%d8%b4%d9%88%db%81%d8%b1-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b9%d9%88%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%b1-%d9%be%d8%b1-%d8%af%d9%84%db%81%d9%86/
















Comments
Post a Comment