نااہل حکمران سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکمران سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔ شکارپور ٹول پلازہ پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے مختصر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت نے عوام کا روزگار اور ان کے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منہگائی کے باعث غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نااہل حکمران سے جان چھڑانا ہوگی۔ قومی خبریں سے مزید پاک قازقستان مشترکہ فوجی مشق، اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد پاک قازقستان مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ دوستریم تھری نامی مشقوں میں اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔ پی ٹی آئی نے 3 برس میں ن لیگ کے 5 برس جتنا قرض لیا، محمد زبیر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 3 برس میں ن لیگ کے 5 برس جتنا قرض لیا۔ سعد رفیق کے کنٹونمنٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن)کے سینئر ...