حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 18روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لٹر عائد کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ قومی خبریں سے مزید فیصلے میں خیال رکھا گیا کہ حمزہ کو تکلیف نہ ہو، وکیل پی ٹی آئی احمد اویس نے کہا کہ اوپن کورٹ میں عدالت نے صرف اتنا کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواستیں منظورکرلیں جس کے بعد غلط فہمی ہوئی۔ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہے؟ عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہے؟...