الزام لگانے والے عمران پہلے عدالتوں کے فیصلے پڑھیں، مریم اورنگزیب

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان دوسروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں، پہلے عدالتوں کے فیصلے پڑھیں۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز جس کا چاہیں عدالتی فیصلہ پڑھ لیں، عدالتی فیصلوں میں لکھا گیا کہ کوئی کرپشن اور کوئی چوری نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے چار سال ناکامی چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی، عمران خان کے بنائے تمام مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے پاس تمام اختیارات تھے، عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کیا، عمران خان حکومت نااہل اور نالائق تھی۔

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے دور کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا

عمران خان نے کہا کہ پہلے دو سال اس لیے مشکل تھے کہ چھ مہینے کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے، تین ملک حکومت کے ابتدائی دنوں میں پیسے نہ دیتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے، دو سال مشکل تھے، لیکن تیسرا اور چوتھا سال کامیاب ترین تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال ریکارڈ ان کے پاس تھا، تفتیش کررہے تھے، انہوں نے مخالفین کو موت کی چکیوں میں رکھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے کسی عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، عدالتی فیصلوں میں لکھا گیا کہ کوئی کرپشن اور کوئی چوری نہیں ہوئی، سعد رفیق کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے لکھا کہ انتقامی کارروائی ہوئی، آج یہ پھر الزام لگا رہے ہیں، چار سال کیا کرتے رہے ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپیل کی پھر واپس لے لی، شہباز شریف کے خلاف اپیل اس لیے واپس لی کہ عدالت کا فیصلہ درست تھا، عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں لکھا کہ بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%a7%d9%84%d8%b2%d8%a7%d9%85-%d9%84%da%af%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%92-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن