سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی

پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

سال نو کے موقع پر صدر، گارڈن، لائٹ ہاؤس، بورڈ آفس، فائیو اسٹار، حسین آباد اور عثمان آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔

سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔

کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، عمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سالِ نو کے استقبال کیلئے زبردست آتش بازی کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

کلفٹن میں ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔

کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سینئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%88-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%d8%b4%d9%86%d8%8c-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%db%81%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af-%d8%b3%db%92/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن