Posts

Showing posts from April, 2020

چکوال، کار لفٹر گینگ کے 3 ملزم گرفتار

Image
چکوال سے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے مطابق ملزمان سے 8 لاکھ روپے مالیت کی 6 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ کار لفٹر گینگ 6 ماہ سے مختلف اضلاع میں وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان نےجہلم، خوشاب، سرگودھا اور راولپنڈی میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ قومی خبریں سے مزید کراچی میں 5 تا 8 مئی پھر ہیٹ ویو کا امکان 01 مئی ، 2020 رحیم یار خان میں چھاپہ، 12 ہزار بوری گندم و چینی برآمد 01 مئی ، 2020 مزدوروں کامعیار زندگی بہتر بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم 01 مئی ، 2020 سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع 01 مئی ، 2020 کورونا کے باعث یومِ مزدور سادگی سے منا رہے ہیں، عثمان بزدار 01 مئی ، 2020 صدرِ مملکت کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام 01 مئی ، 2020 ملک میں کورونا مریض 16817، ہلاکتیں 385 01 مئی ، 2020 صدر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی 01 مئی ، 2020 سندھ میں آج 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن 0...

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع

Image
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پروازیں بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی تقریباً ایک ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں میں عمرہ زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ان کا اب پی آئی اے کے ذریعے وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آج صبح پی آئی اے کی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی ہے۔ جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے پرواز چلانے پر پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔ قومی خبریں سے مزید رحیم یار خان میں چھاپہ، 12 ہزار بوری گندم و چینی برآمد 01 مئی ، 2020 مزدوروں کامعیار زندگی بہتر بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم 01 مئی ، 2020 کورونا کے باعث یومِ مزدور سادگی سے منا رہے ہیں، عثمان بزدار 01 مئی ، 2020 صدرِ مملکت کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام 01 مئی ، 2020 ملک میں کورونا مریض 16817، ہلاکتیں 385 01 مئی ، 2020 صدر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی...

مزدوروں کامعیار زندگی بہتر بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم

Image
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کے لیے کام کے ماحول، ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ’یوم مزدور‘ کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ کورونا کے باعث صحت کے سنگین مسائل کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں، سب سے زیادہ روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت نے بڑا مالی پیکیج دیا ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کی فراہمی کے پروگرام شروع کیے ہیں، کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ورکرز کا کردار بہت اہم ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ترقی کے ثمرات کو معاشرے کے تمام طبقات کی خوشحالی میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ دن ہمیں ان محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانیں قربان کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن محنت کےتقدس، ملکی اقتصادی نموکے لیے محنت کشوں کی اہمیت کےاعتراف کی علامت ہے ۔ یہ بھی پڑھیے: کورونا کے باعث یومِ مزدور سادگی سے ...