1102 ٹیمیں ٹڈیوں کیخلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، NDMA

1102 ٹیمیں ٹڈیوں کیخلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، NDMA

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1 ہزار 102 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے ملک بھر میں ٹڈیوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہیں۔

ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران سو رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں، حکمران اب تک سو رہے ہیں، تحریک انصاف کی سیاست انارکی اور انتشار پر مبنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 31، خیبر پختون خوا میں 10، پنجاب میں 5 اور سندھ میں 6 اضلاع ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 900 ہیکٹر رقبے کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کاشتکار ڈھول اور برتن بجا کر ٹڈیاں بھگانے لگے

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بلوچستان میں 3200 ہیکٹر، پنجاب میں 200 ہیکٹر، خیبر پختون خوا میں 800 ہیکٹر اور سندھ میں 700 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ کی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے اب تک پورےملک میں 4 لاکھ 92 ہزار ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/1102-%d9%b9%db%8c%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%b9%da%88%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%d8%a7%d9%93%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b4%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ad%d8%b5%db%81-%d9%84%db%92/

Comments

Popular posts from this blog

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

لاہور: پہلا شوہر ہونے کے دعویدار پر دلہن کے بھائیوں کی فائرنگ