پریس کلب کمالیہ، میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

پریس کلب کمالیہ، میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

پریس کلب کمالیہ کے باہر میرشکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا محمد عدیل نے مطالبہ کیا کہ انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں، میر شکیل کو ذاتی انتقام کانشانہ بنایا گیا۔

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل کمالیہ ملک سلمان اکرم نے کہا کہ حکومت معاملےکی آزادانہ تحقیقات کرائے، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ندیم عباس قمر کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن نےحکومت کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئی۔

صدر الیکڑانک میڈیا کمالیہ امجد سعید نے کہا کہ جنگ جیو گروپ نے مالی نقصان برداشت کیا لیکن اُصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج

صدر انجمن تاجران کمالیہ عمر فاروق نے کہا کہ ریاست کےچوتھےستون صحافت کی آزادی سلب نہ کی جائے، میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے۔

احتجاج میں ایڈیٹر جنگ جیو میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%da%a9%d9%84%d8%a8-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c%db%81%d8%8c-%d9%85%db%8c%d8%b1%d8%b4%da%a9%db%8c%d9%84-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%86-%da%a9%db%8c-%da%af%d8%b1%d9%81/

Comments

Popular posts from this blog

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا