راہگیر خوفناک حادثے سے بال بال کیسے بچا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سڑک حادثہ بھارت میں راہگیر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں مصروف شاہراہ پر چلنے والا راہگیر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، حادثے ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بیگ اور چھڑی پکڑے سڑک پر چل رہا ہے، اتنے میں ایک تیز رفتار گاڑی اس کے عقب سے گزرتی ہے اور خوش قسمتی اس کی زندگی بچ جاتی ہے۔

حادثے سے بچ جانے کے بعد مذکورہ شخص گھبرا جاتا ہے اور الٹی جانب دوڑ لگانے کے بعد تھوڑی دور جاکر رک جاتا ہے اور دائیں بائیں جانب دیکھتے ہوئے سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نثار نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’خوش قسمت آدمی ہے، اس ماہ کا ایوارڈ اس شخص کو جاتا ہے۔‘

حادثے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین الجھ پڑے کسی نے کہا کہ پیدل چلنے والے شخص کی غلطی ہے تو کسی نے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کو مورد الزام ٹھہرایا۔

Luckiest man of the month award goes to this man.
Chavara, Kollam District,Kerala. pic.twitter.com/dAGnteQpDe

— Nisar നിസാർ (@nisarpari) August 22, 2020



source https://latestpakistannews.com/%d8%b1%d8%a7%db%81%da%af%db%8c%d8%b1-%d8%ae%d9%88%d9%81%d9%86%d8%a7%da%a9-%d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%a8%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d8%a7%d9%84-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%86%d8%a7/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن