برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر، متوقع لاک ڈاؤن کے خلاف عوام سڑکوں پر

 لندن میں سیکڑوں افراد کورونا کے دوسرے متوقع لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر آگئے

کورونا برطانیہ میں پھر پنجے گاڑنے لگا،متوقع لاک ڈاؤن پر عوام سڑکوں پر آئی تو حکومت بھی ایکشن میں آگئی، گھر میں قرنطینہ نہ کرنے والے متاثرین کو دس ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ ہوگا۔

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے پر حکومت پھر الرٹ ہوگئی،مہلک اور جان لیوا وبا کو روکنے لیے اٹھائیس ستمبر سے نئے قوانین لاگو کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا،حکومت مثبت ٹیسٹ آنے والوں کو ٹریک اینڈ ٹریس کرے گی۔

نئے قوانین کے مطابق قرنطینہ کے دوران گھر سے باہر ملاقاتیں کرنے والے کو ایک ہزار سے دس ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ ہوگا،صرف یہ ہی نہیں بلکہ ان مالکان پر بھی جرمانہ ہوگا جو مثبت ٹیسٹ آنے والے ملازمین کو دفتر آنے پر مجبور کریں گے۔

دوسری طرف لندن میں سیکڑوں افراد کوروبرطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے پر حکومت پھر الرٹ ہوگئی،نا کے دوسرے متوقع لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر آگئے،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دوسرا لاک ڈاؤن نہ لگایا جائے،احتجاج کے دروان مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں کورونا کو "ڈیجیٹل جیل" کورونا ایک دھوکا اور "خوف نہیں آزادی" کے نعرے درج تھے،ٹریفلگر اسکوائر پر مظاہرین نے پولیس سے الجھنے کی بھی کوشش کی۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%a8%d8%b1%d8%b7%d8%a7%d9%86%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d9%84%db%81%d8%b1%d8%8c-%d9%85%d8%aa%d9%88%d9%82%d8%b9/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن