قلات: 8 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

 بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

پولیس نے 8 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر اوڈھو نے قلات میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قلات میں 2 روز قبل 8 سالہ بچے عمران کو جنسی زیادتی کےبعد قتل کرکےلاش پہاڑی علاقےمیں پھینک دی گئی تھی، پولیس نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور اس واردات میں ملوث ملزم احسان کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی نےبتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے 2 مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، تینوں ملزمان بچے کےمحلے دار ہیں جب کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

جاوید اختر اوڈھو کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔



source https://latestpakistannews.com/%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%aa-8-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%a8%da%86%db%92-%da%a9%d9%88-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%82%d8%aa%d9%84-%da%a9%d8%b1%d9%86/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن