حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کےحکومت نے بالاآخر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی،وزارت خزانہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق،پیٹرول ایک روپے ستاون پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا،جس کے بعد نئی قیمت ایک سو بیس روپے چالیس پیسے لیٹر ہوگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام چوراسی پیسے کم ہونے کے بعد ایک سو تین روپے بائیس پیسے لیٹر ہوگئے
جاری مراسلے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فی الفور زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں
source https://latestpakistannews.com/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c/
Comments
Post a Comment