پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا،،پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

سیریز کا دوسرا اہم میچ راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرسکتا ہے جبکہ زمبابوے فتح کے ساتھ پاکستان کی برتری ختم کرسکتا ہے۔

آئی سی سی سپرلیگ کے یہ میچز پوائنٹس کی صورت میں کھیلے جارہے جس کی مدد سے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ دوہزار تئیس کھیلنے کی اہل ہونگی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو اکیاسی رنز بنائے

جسکے جواب میں زمبابوے کی ٹیم دو سو پچپن رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے سنچری بنانے والے برینڈن ٹیلر مین آف دی میچ قرار پائے،،پاکستان کی جانب سے دو بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔



source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a8%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%81-%d8%b2%d9%85%d8%a8%d8%a7%d8%a8%d9%88%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%d8%a7-%d9%88%d9%86-%da%88%db%92-%d8%a7%d9%93/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن