کورونا کے باعث اسلام آباد کی مختلف گلیاں سیل
وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
سیکٹر ایف سکس ٹو، سیکٹر ایف فور، سیکٹر ایف ٹین فور، آئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں سیل کردیں۔
انتظامیہ کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نےگلیاں سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد مذکورہ علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت محدود ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور اور اشیائے خوردونوش کے علاوہ دیگر دکانیں شام پانچ بجے تک بند کردی جائیں گی۔
شہریوں کو بنا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو شہری گھروں سے باہر نکلیں گے انہیں ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں انتظاميہ کی طرف سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کريک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%b9%d8%ab-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d9%93%d8%a8%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%ae%d8%aa%d9%84%d9%81-%da%af%d9%84%db%8c/
Comments
Post a Comment