وفاقی وزیر علی زیدی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک میں کورونا کی تشخیص

وفاقی وزیر علی زیدی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میراکوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئسولیشن میں سوشل میڈیا پر ملک کو لوٹنے اور کمزور کرنے والوں کی نشاندہی کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور اس متعلق خود ٹوئٹ کرکے بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن اختیارکرلی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد کورونا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں ضابطہ کار پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔



source https://latestpakistannews.com/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%b2%db%8c%d8%af%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d9%84%db%8c%da%af-%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%b3%db%8c/

Comments

Popular posts from this blog

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا