Posts

Showing posts from November, 2020

کورونا وائرس کی ویکسین آنے تک معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا، وفاقی وزیر

Image
وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کورونا وائرس کی ویکسین جب تک نہیں آ جاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہوگا۔ کورونا وائرس، وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا اسلام آباد(اے این این ) وزارت مذہبی امور نے کورونا… x Advertisement یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہو گی ایس او پیز کے تحت ہی حج ہو گا۔ یہ بھی پڑھیے نورالحق قادری کا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کورونا، غیر سنجیدہ رویہ خطرناک ہو سکتا ہے، نورالحق قادری وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ بھی بتایا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی ہے۔ قومی خبریں سے مزید پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائیں گے...

حویلیاں طیارہ حادثے کی ذمے داری پر CAA سے تفصیلی جواب طلب

Image
سندھ ہائی کورٹ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی ذمے داری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلی جواب مانگ لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں میں پیش آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ x Advertisement سماعت کے دوران پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ PIA حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے بائیں جانب انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اتنا بڑا حادثہ ہوا، اس کا ذمے دار کون ہے؟ ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی آئی اے نے بتایا کہ تکنیکی مسئلہ تھا ہم نے اس حادثے سے سبق سیکھا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لوگ رقم خرچ کرکے ٹکٹ خریدتے ہیں، اگر مسافر محفوظ نہیں تو کیا فائدہ؟جہازوں کو کیسے چیک کر کے اجازت دیتے ہیں؟ ہمیں ایک ایک چیز بتائیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اس رپورٹ کے بعد پی آئی اے نے کسی ذمے دار کا تعین کیا؟ بار بار ہدایت پر رپورٹ آ بھی گئی ورنہ کبھی سامنے نہ آتی، آپ لوگوں نے خرا...

اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، سینیٹر فیصل جاوید

Image
رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، کیونکہ یہ ہٹ دھرمی پر اُتر آئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کو سمجھاتے رہے کہ جلسہ نہ کریں لیکن یہ ہٹ دھرمی پر اُتر آئے تھے۔ PMD کا گورنر، وزیراعلیٰ کے گھیراؤ کا اعلان، پشاور جلسہ منتظمین کیخلاف درج FIR پھاڑ دی پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے… x Advertisement سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ ان کو جلسےکی اجازت دے دینی چاہیےتھی، پشاور میں جلسہ کرکے انہوں نے کیا کرلیا؟گیارہ جماعتیں مل کر بھی ملتان میں بڑا جلسہ نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ جلسہ قاسم باغ میں ہوجاتا تو پی ڈی ایم جلسہ ناکام ہوجاتا، گھنٹہ گھر چوک چھوٹی جگہ ہے ، یہاں تھوڑے لوگ بھی زیادہ لگتے ہیں۔ ملتان نے سازشی ٹولے کو مسترد کردیا، PDM وائرس کا مقابلہ کریں گے، حکومت اسلام آباد / لاہور (نیوز ایجنسیز/ جنگ نیوز) حکومت نے… فیصل جاوید نے مزید کہا کہ لاہور جلسہ انہیں آرام سے کرنے دیں، پی ڈی ایم پاکستان کے عوام اور معیشت س...