یونیورسل پوسٹل یونین کی 2020 رینکنگ میں پاکستان کو 27 درجے ترقی مل گئی

پوسٹ آفس

پوسٹل سروس کے عالمی ادارے کی جانب سے 170 ممالک کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، یونی ورسل پوسٹل یونین کی 2020 رینکنگ میں پاکستان کو 27 درجے ترقی مل گئی۔

اداروں کی بہتری کی حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان پوسٹ کی عالمی سطح پر رینکنگ میں بہتری اس کا ثبوت ہے۔

پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا، 2020 میں 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آ گیا، خیال رہے کہ اس رینکنگ میں دنیا میں وہ ممالک سر فہرست ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں۔

یہ رینکنگ پاکستان پوسٹ پر اعتماد، محنت، لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے ہے، پاکستان پوسٹ میں حالیہ جاری ڈیجیٹائزیشن ہونے سے پاکستان کئی درجے مزید اوپر آ جائے گا، پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ نظام میں جدت سے پاکستان پوسٹ عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا۔

جاری رپورٹ میں کرونا وبا سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، عالمگیر وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھرگھر پنشن پہنچانے کے اقدام کو خاص طور پر سراہاگیا ہے۔

پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ 2023 تک وہ ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے، ادارے میں جاری ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو پورا کر کے ای کامرس میں بھی داخل ہونے جا رہا ہے۔

رینکنگ کی بہتری سے پاکستان پوسٹ کے بزنس میں مزید اضافہ اور لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگا، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی تکمیل سے پوری دنیا میں پاکستان کے پروڈکٹس کو فروغ ملے گا۔



source https://latestpakistannews.com/%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%84-%d9%be%d9%88%d8%b3%d9%b9%d9%84-%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-2020-%d8%b1%db%8c%d9%86%da%a9%d9%86%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن