پشاور، ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی ہیں، محکمہ تعلیم

پشاور، ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی ہیں، محکمہ تعلیم

خیبرپختونخوا میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے سمر زون میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل اسکولوں میں آج سےپڑھائی کا آغاز ہوگیا ہے، کورونا وائرس سے بچ کر تعلیمی نظام کو مکمل بحال کرنا ہے۔

x
Advertisement

ان کاکہنا تھا کہ پشاور ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی گئی ہیں اور وہاں تدریس کا آغاز 15 فروری سے ہوکا۔

ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم نے بتایا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا،تعلیمی اداروں کے سربراہان کو حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔

حافظ محمد ابراہیم نے کہا کہ ماسک لازمی ہے، ہر بچہ ماسک لگاکر سکول آئے گا، تعلیمی اداروں میں ہاتھوں کو دھونے کے لیے صابن و پانی کا انتظام بھی کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے پاس فنڈز موجود ہیں، فنڈز کی کمی ہوئی تو اور فراہم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%b4%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%8c-%d9%88%d9%86%d9%b9%d8%b1-%d8%b2%d9%88%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d9%84%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b9%d8%b7%db%8c%d9%84%d8%a7%d8%aa-14/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن