بالی وڈ کے نامور فلمساز دبئی میں گرفتار، جیل منتقل

بالی وڈ کے نامور پروڈیوسر گورانگ دوشی کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا۔رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے پروڈیوسر گورانگ دوشی کو 7 روز قبل ایک مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ اب تک جیل میں ہی ہیںرپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال گورانگ دوشی اپنے شو کی شوٹنگ کیلئے 150 افراد کی ٹیم لیکر دبئی گئے تھے لیکن شو کے فنانسر نے ہاتھ پیچھے ہٹا لیا تھا جس کے بعد ٹیم کو واپس بھارت آنا پڑا تھا۔فلمساز پر ٹریول ایجنٹ نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پروڈیوسر نے 2 لاکھ درہم یعنی 40 لاکھ بھارتی روپے کی رقم ادا نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ گورانگ دوشی کئی سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں جس میں امیتابھ بچن کی فلم ’آنکھیں‘ بھی شامل ہے۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%a8%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%88%da%88-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%a7%d9%85%d9%88%d8%b1-%d9%81%d9%84%d9%85%d8%b3%d8%a7%d8%b2-%d8%af%d8%a8%d8%a6%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af%d8%b1%d9%81%d8%aa%d8%a7%d8%b1/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن