جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی بھی بلوچستان کے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ کیا ہم پاک جنوبی افریقہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یہاں منتقل نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے ہورہے ہیں جس کی ایک ویڈیو فخرِ عالم نے بھی شیئر کی تھی۔ ٹوئٹر پر فخرِ عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ہی تبریز شمسی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ جنوبی افریقی کرکٹر نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم سے تشبیہ دی۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تین میدانوں کے اطراف کی جگہ انھیں بہت بہترین لگیں جن میں نیولینڈز، دھرم شالا اور گوادر شامل ہیں۔



source https://latestpakistannews.com/%d8%ac%d9%86%d9%88%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b1%db%8c%d9%82%db%8c-%da%a9%da%be%d9%84%d8%a7%da%91%db%8c-%d8%aa%d8%a8%d8%b1%db%8c%d8%b2-%d8%b4%d9%85%d8%b3%db%8c-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d8%a7/

Comments

Popular posts from this blog

میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے، گورنرسندھ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے