کورونا وائرس، پاکستان میں اموات میں مزید اضافہ

کورونا وائرس، پاکستان میں اموات میں مزید اضافہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید98اموات اور 4 ہزار974نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح9.93فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار532 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ72 ہزار931 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد50ہزار397 ہے اور 6لاکھ 5ہزار274 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار427افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار502، خیبر پختونخوا 2 ہزار363، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 208 اور آزاد کشمیر میں 355 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 58 ہزار557، خیبر پختونخوا88ہزار99، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار680، پنجاب 2 لاکھ 23 ہزار181، بلوچستان 19 ہزار576، آزاد کشمیر 12 ہزار805 اور گلگت بلتستان میں5ہزار33 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔



source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d8%b3%d8%8c-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%85%d9%88%d8%a7%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b2/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن