کراچی:پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

کراچی:پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں چوکنڈی قبرستان اور پی آئی بی میں مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، بکھر گوٹھ میں پولیس کے نہ پہنچنے پر ڈاکوئوں کو اُن کا ساتھی لے کر فرار ہوگیا، مچھر کالونی سے جوئے کے اڈے کا مالک 4 ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چوکنڈی قبرستان میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے، گرفتار ڈاکوئوں سے 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

پی آئی بی پولیس نے عیسی نگری قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو علی عرف گرنیڈ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شیر شاہ میں جناح روڈ پر گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا کامران سول اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ سے خالد رند نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ابولحسن اصفہانی روڈ پر بکھر گوٹھ میں عوام نے 2 ڈاکوئوں کو پکڑلیا، ملزمان گھر میں ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے، علاقہ پولیس اور 15 مددگار اطلاع دینے کے پونے گھنٹے تک بھی نہیں پہنچی تو ملزمان کا ساتھی رش کا فائدہ اٹھا کر دونوں کو لے کر فرار ہوگیا۔

ڈاکس کی مچھر کالونی میں پولیس نے چھاپہ مارکر انتہائی مطلوب جوئے کے اڈے کے مالک عرفان مانی کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اس سے پہلے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%ae%d8%aa%d9%84%d9%81-%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-3-%d9%85%d9%84/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن