پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 71 اموات، کل ہلاکتیں 20850
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 771 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 397 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 71 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 57 ہزار 336 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 44 ہزار 638 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 633 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 43 ہزار 368 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 73 لاکھ 37 ہزار 187 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 110 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 39 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 579 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 39 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 822 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 79 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 257 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 762 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 218 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 280 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 250 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 544 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d8%b3-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-71-%d8%a7%d9%85%d9%88%d8%a7%d8%aa%d8%8c-%da%a9/
Comments
Post a Comment