پاک ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت، دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے کی حامی بھر لی

پاک ایران

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہیں، دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے کی حامی بھر لی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں ہونے والی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں علاقائی صور ت حال ،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت دیگر اہمور پر تبادلۂ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ایران اورپاکستان کےتعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرحدی گزرگاہیں کھولنےسےعوامی رابطوں کو فروغ ملےگا، اس اقدام سے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے جبکہ معیار زندگی میں بہتری بھی آئےگی۔

وزیر خارجہ نےایرانی ہم منصب کو افغان امن عمل سے متعلق پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان اورایران کے وزرائےخارجہ کی یہ تیسری ملاقات ہے، شاہ محمود قریشی نے رواں سال اپریل میں ایران کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔



source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%a7%da%a9-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82%d8%a7%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%ab%d8%a8%d8%aa-%d9%be%db%8c%d8%b4-%d8%b1%d9%81%d8%aa%d8%8c-%d8%af%d9%88%d9%86%d9%88/

Comments

Popular posts from this blog

روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن