Posts
Showing posts from May, 2022
آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے خاصا پراعتماد ہوں، مفتاح اسماعیل
- Get link
- Other Apps
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے خاصا پراعتماد ہوں۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ جون کے اوائل میں جو بجٹ دوں گا، اُس کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی اُمید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پٹرول اور ڈیزل پر سابقہ حکومت کی سبسڈیز ختم کردیں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بجلی میں سابقہ حکومت کی بعض سبسڈیز کو بھی ختم کردیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں کفایت شعاری بالخصوص ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات ہوں گے۔ قومی خبریں سے مزید مصنوعی لیڈرشپ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لانڈھی کورنگی کےعوام نے ہمیشہ ایم کیوایم کا ساتھ دیا اور کامیاب کرایا۔ جبری گمشدگیوں پر عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، ایچ آر سی پی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے جبری گمشدگیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔ عمران خان کو
مصنوعی لیڈرشپ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، خالد مقبول #wanitaxigo
- Get link
- Other Apps
مصنوعی لیڈرشپ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، خالد مقبول
- Get link
- Other Apps
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لانڈھی کورنگی کےعوام نے ہمیشہ ایم کیو ایم کا ساتھ دیا اور کامیاب کرایا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینئر رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم سےچھینی گئی سیٹوں پر جیتنے والے حیران رہے۔ مصنوعی لیڈر شپ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے امیدوار ابوبکر جیت کر لانڈھی، کورنگی کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔ لانڈھی، کورنگی کے عوام نے ہر اچھے برے وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر میں ہم سے 14 سیٹیں چھینی گئیں۔ ایسے مصنوعی انتظامات اور مصنوعی جماعتوں سے پاکستان کو پاک رکھا جائے۔ لانڈھی کے عوام نے تقسیم والے نعروں کو ہر دور میں مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔ کارکنان ماورائے عدالت قتل اور جبری لاپتا ہوئے، مخالفین کے الزامات سے ایم کیو ایم کو فرق نہیں پڑتا۔ ہم دوبارہ عدالتوں اور الیکشن کمیشن کی جانب جاسکتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے میں ہم نے نام د
ہائی پروفائل مقدمات میں حکومتی مداخلت کا کیس 3 جون کو سماعت کیلئے مقرر
- Get link
- Other Apps
ہائی پروفائل مقدمات میں حکومتی مداخلت سے متعلق سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 3 جو ن کو کیس کی سماعت کرے گا، دوسری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے اور ڈائریکٹر لاء ایف آئی اے کو 3 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے ذریعے قومی احتساب بیورو (نیب) کی مشاورت کے بغیر ایگزٹ کنٹرول سے نکالے گئے 172 افراد کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ حکم نامے میں استفسار کیا گیا کہ ای سی ایل رولز میں تبدیلی مرضی سے کی گئی یا کابینہ سے منظوری لی گئی؟ تحریری حکم نامے میں پوچھا گیا کہ اگر کابینہ سے منظوری لی گئی تو مفادات کے ٹکراؤ کو مدنظر رکھا گیا؟ کسی کابینہ رکن کا نام ای سی ایل سے نکالتے وقت کیا وہ شخصیت اجلاس میں موجود تھی؟ حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل ان تمام سوالات سے متعلق تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم نامے میں ایف آئی اے سے تمام ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا کہا ہ