ہوشاب: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مفرور دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے، آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ہوشاب ایم 8 موٹروے پر آئی ای ڈیز دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%db%81%d9%88%d8%b4%d8%a7%d8%a8-%d8%b3%db%8c%da%a9%db%8c%d9%88%d8%b1%d9%b9%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%86%d9%b9%db%8c%d9%84%db%8c-%d8%ac%d9%86%d8%b3-%d8%a8%db%8c%d8%b3/

Comments

Popular posts from this blog

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا