کراچی: شمسی سوسائٹی قتل، ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا

کراچی: شمسی سوسائٹی قتل، ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا

کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹوں کے قتل معاملہ حل ہوگیا، ملزم فواد پولیس کو اعترافی بیان دے دیا۔

زخمی فواد نے پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں پیسوں کی وجہ سے ڈپریشن میں تھا۔

ملزم نے بتایا کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیوی نے مجھ سے بدتمیزی کی، ہم دونوں کے لڑائی جھگڑے پر میری بڑی بیٹی رونے لگ گئی۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں فواد کا کہنا تھا کہ بیٹی نے کہا آپ لوگوں کےجھگڑے میں ہم پریشان ہوتے ہیں،اس کے بعد میری بیٹیاں سونے کےلیے لیٹ گئیں۔

ملزم نے مزید کہا کہ میں بیوی کو سمجھاتےسمجھاتے تھگ گیا تھا، میں پیسوں کی وجہ سے بھی ڈپریشن میں تھا۔

اپنے اعترافی بیان میں فواد نے یہ بھی کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سب کو ختم کرکے خود کو بھی ختم کرلوں گا۔

اس نے بتایا کہ بیوی واش روم میں گئی تو میں نے تینوں بیٹوں کو قتل کیا اور تصاویر اپنے انویسٹر کو بھیجیں اور لکھا میں نے اپنی فیملی کو ختم کردیا ہے۔

ملزم فواد نے بیان میں کہا کہ اس کے بعد انویسٹر کو لکھا کہ اب میں اپنی جان لینے لگا ہوں ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article



source https://latestpakistannews.com/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d8%b4%d9%85%d8%b3%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%b9%db%8c-%d9%82%d8%aa%d9%84%d8%8c-%d9%85%d9%84%d8%b2%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%da%a9/

Comments

Popular posts from this blog

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

آنگ سان سوچی اور دیگر رہنما زیر حراست، میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا