Posts
ہوشاب: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
- Get link
- X
- Other Apps
فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مفرور دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے، آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ہوشاب ایم 8 موٹروے پر آئی ای ڈیز دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ قومی خبریں سے مزید عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر پی ٹی سی ایل ترجمان نے کہا کہ مصر کے قر...
کراچی: شمسی سوسائٹی قتل، ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا
- Get link
- X
- Other Apps
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹوں کے قتل معاملہ حل ہوگیا، ملزم فواد پولیس کو اعترافی بیان دے دیا۔ زخمی فواد نے پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں پیسوں کی وجہ سے ڈپریشن میں تھا۔ ملزم نے بتایا کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیوی نے مجھ سے بدتمیزی کی، ہم دونوں کے لڑائی جھگڑے پر میری بڑی بیٹی رونے لگ گئی۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں فواد کا کہنا تھا کہ بیٹی نے کہا آپ لوگوں کےجھگڑے میں ہم پریشان ہوتے ہیں،اس کے بعد میری بیٹیاں سونے کےلیے لیٹ گئیں۔ ملزم نے مزید کہا کہ میں بیوی کو سمجھاتےسمجھاتے تھگ گیا تھا، میں پیسوں کی وجہ سے بھی ڈپریشن میں تھا۔ اپنے اعترافی بیان میں فواد نے یہ بھی کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سب کو ختم کرکے خود کو بھی ختم کرلوں گا۔ اس نے بتایا کہ بیوی واش روم میں گئی تو میں نے تینوں بیٹوں کو قتل کیا اور تصاویر اپنے انویسٹر کو بھیجیں اور لکھا میں نے اپنی فیملی کو ختم کردیا ہے۔ ملزم فواد نے بیان میں کہا کہ اس کے بعد انویسٹر کو لکھا کہ اب میں اپنی جان لینے لگا ہوں ۔ قومی خبریں سے مزید اسد عمر نے پی ٹی آئی حکومت میں اس...
کراچی: شمسی سوسائٹی قتل، ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا #wanitaxigo
- Get link
- X
- Other Apps
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
- Get link
- X
- Other Apps
زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل، فائل فوٹو عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق سب میرین کیبل پر مصر کے قریب ایک سے زائد کٹ لگے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔ پی ٹی سی ایل ترجمان نے مزید کہا کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی۔ قومی خبریں سے مزید جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، سعودی سفیر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں، ایمل ولی خان عوام نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی رہنما سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 15 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 15 ...