Posts

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پرواز روانہ #wanitaxigo

Image

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پرواز روانہ

اسلام آباد: (دوست نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی۔ پی آئی اے کا مستقبل میں بھی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ ہے۔ History in Making: First Pakistani origin aircraft operated by PIA 8711 flying directly from Pakistan (Islamabad) to US (New Jersey), departed in the morning today, carrying more than 200 Pax. Strict TSA security checking standards was maintained. pic.twitter.com/4JcoSTtXYp — PIA (@Official_PIA) May 31, 2020 ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوئی۔ پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مستقبل بنیادوں پر اجازت ملی تو پی آئی اے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ Original Article source https://latestpakistannews.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da...

1102 ٹیمیں ٹڈیوں کیخلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، NDMA

Image
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1 ہزار 102 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے ملک بھر میں ٹڈیوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہیں۔ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران سو رہے ہیں، مولابخش چانڈیو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں، حکمران اب تک سو رہے ہیں، تحریک انصاف کی سیاست انارکی اور انتشار پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 31، خیبر پختون خوا میں 10، پنجاب میں 5 اور سندھ میں 6 اضلاع ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے کیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 900 ہیکٹر رقبے کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیئے: کاشتکار ڈھول اور برتن بجا کر ٹڈیاں بھگانے لگے این ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ...

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف دفعہ188 کے تحت کارروائی کی جائی گی، ڈی سی اسلام آباد

Image
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ پاکستان: 69496 کورونا کیسز، 1483 اموات لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 418 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ قومی خبریں سے مزید کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم مرطوب 31 مئی ، 2020 کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا: عثمان بزدار 31 مئی ، 2020 ‎کراچی، ...

پریس کلب کمالیہ، میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

Image
پریس کلب کمالیہ کے باہر میرشکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا محمد عدیل نے مطالبہ کیا کہ انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں، میر شکیل کو ذاتی انتقام کانشانہ بنایا گیا۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل کمالیہ ملک سلمان اکرم نے کہا کہ حکومت معاملےکی آزادانہ تحقیقات کرائے، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ندیم عباس قمر کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن نےحکومت کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئی۔ صدر الیکڑانک میڈیا کمالیہ امجد سعید نے کہا کہ جنگ جیو گروپ نے مالی نقصان برداشت کیا لیکن اُصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج صدر انجمن تاجران کمالیہ عمر فاروق نے کہا کہ ریاست کےچوتھےستون صحافت کی آزادی سلب نہ کی جائے، میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے۔ احتجاج میں ایڈیٹر جنگ جیو میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔ قومی خبریں سے مزید پروفیسر...